ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ضرور ہوگا، آئی سی سی کا بڑا بیان جاری
483091 97098633 - ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ضرور ہوگا، آئی سی سی کا بڑا بیان جاری

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک بڑا بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عالمی کپ 2019ء میں پاک بھارت ٹیموں کے درمیان میچ ضرور ہوگا۔

یاد رہے کہ پلوامہ Ø+ملے Ú©Û’ بعد انڈین کرکٹ بورڈ Ù†Û’ آئی سی سی Ú©Ùˆ خط Ù„Ú©Ú¾ کر پاکستان Ú©Û’ ساتھ میچ نہ کھیلنے اور دیگر ملکوں Ú©Û’ ذریعہ بھی پاکستان کا بائیکاٹ کرنے Ú©ÛŒ اپیل Ú©ÛŒ تھی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیو رچرڈسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عالمی کپ کے دوران ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پابند ہیں اور ان پاکستان بھارت کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر میں ہونے والا مقابلہ طے شدہ وقت پر ہو گا۔انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا بائیکاٹ کرنے کے بارے میں لکھے گئے خط پر بات کرتے ہوئے ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ تمام شراکت دار ٹیموں نے ایک سمجھوتہ پر دستخط کئے ہیں اور اس وجہ سے عالمی کپ کے ہر میچ میں انہیں کھیلنا ہو گا۔ اگر کوئی ٹیم میچ کھیلنے سے منع کرتی ہے تو پھر اس میچ کا پورا پوائنٹ دوسری ٹیم کو دے دیا جائے گا۔